ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ناگالینڈ تشدد پر امت شاہ نے کیا گمراہ، استعفی دیں: کانگریس

ناگالینڈ تشدد پر امت شاہ نے کیا گمراہ، استعفی دیں: کانگریس

Sun, 26 Dec 2021 20:21:51    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے ناگالینڈ میں اس مہینے کی شروعات میں ہوئے تشدد پر پارلیمنٹ میں غلط بیان دیا ہے اور ملک کو گمراہ کیا ہے اس لئے جھوٹ بولنے کے لئے انہیں استعفی دے دینا چاہئے اور اس معاملہ کی گوہاٹی ہائی کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات ہونی چاہئے۔

ناگالینڈ تشدد پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی جانب سے تشکیل دی گئی تفتیشی کمیٹی کے رکن اجے کمار نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس معاملہ پر امت شاہ نے جو بیان دیا ہے وہ جھوٹ اور گمراہ کرنے والا ہے۔

امت شاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جس گاڑی پر گولیاں چلائیں گئی اس میں دہشت گرد ہونے کی اطلاع ملی تھی اس لئے گولی چلائی گئی، جبکہ گاوں والوں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں کانوں میں کام کرنے والے گاوں کے لوگ تھے اوران کی گاڑی کو دھماکہ کرکے اڑا دیا گیا تھا۔

اجے کمار نے کہا کہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ انہوں نے معاملہ کی خصوصی تفتیشی ٹیم۔ ایس آئی ٹی سے جانچ کرانے کی ہدایت دی ہے، جبکہ ایس آئی ٹی کے قیام کا آرڈر ناگالینڈ حکومت نے دیا تھا۔ کانگریس کے لیڈر نے واقعہ میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کو دس دس لاکھ روپے معاوضہ دینے کی مانگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت نے پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے لیکن متاثرین نے اسے لینے سے منع کر دیا ہے۔


Share: